حدیث برائے عالم
پورے سائز میں دیکھنے کے لیے تصویر پر ٹیپ کریں
فضائل و آداب
16 زبانوں میں دستیاب
«زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺنے فرمایا: ”قضائے حاجت (پیشاب و پاخانہ) کی یہ جگہیں جن اور شیطان کے موجود رہنے کی جگہیں ہیں، جب تم میں سے کوئی شخص بیت الخلاء میں جائے تو یہ دعا پڑھے: ”أَعُوذُ بِاللّهِ مِنَ الـخُبْثِ والـخَبَائِثِ“ یعنی میں اللہ کی پناہ چاہتا ہوں ناپاک جنّ مردوں اور ناپاک جن عورتوں سے۔»

ترجمۂ مفہوم ·

حدیث کی شرح

مفہوم آسان الفاظ میں

بلاشبہ قضائے حاجت کے مقامات، جنات اور شیاطین کے بسیرے ہوتے ہیں جہاں وہ بنی آدم کو تکلیف پہنچانے اور انہیں خرابی و خلل میں مبتلا کرنے کی تاک میں لگے رہتے ہیں کیونکہ یہ ایسی جگہیں ہیں جہاں شرمگاہیں کھولی جاتی ہیں اور یہاں اللہ تعالیٰ کا نام نہیں لیا جاسکتا، لہذا جب مسلمان قضائے حاجت کے مقام پر آئے تو یہ دعا پڑھے ”أَعُوذُ بِاللّهِ مِنَ الـخُبْثِ والـخَبَائِثِ“ ( میں اللہ کی پناہ چاہتا ہوں ناپاک جن مردوں اور ناپاک جن عورتوں سے) یعنی میں شیاطین مرد اور عورت کے شر سے اللہ تعالیٰ کی پناہ لیتا ہوں اور اسی کی حمایت و حفاظت میں آتا ہوں۔

ماخذ
اسے ابنِ ماجہ نے روایت کیا ہے۔ - اسے امام ابو داؤد نے روایت کیا ہے۔ - اسے امام احمد نے روایت کیا ہے۔
تصویر ڈاؤن لوڈ کریں

اصل معیار میں محفوظ ہوگی