حدیث برائے عالم
پورے سائز میں دیکھنے کے لیے تصویر پر ٹیپ کریں
عقیدہ

ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا:

70 زبانوں میں دستیاب
«ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا: ”اللہ تمھارے جسموں اور تمھاری شکلوں کو نہیں دیکھتا، بلکہ وہ تمھارے دلوں اور اعمال کو دیکھتا ہے“۔»

ترجمۂ مفہوم ·

حدیث کی شرح

مفہوم آسان الفاظ میں

اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم بتا رہے ہیں کہ اللہ بندوں کے رنگ وروپ اور ان کے کی جسموں کو نہیں دیکھتا کہ خوب صورت ہيں یا بد صورت؟ تندرست ہیں یا بیمار؟ ان کی دولت بھی نہیں دیکھتا کہ کم ہے یا زیادہ؟ اللہ عز و جل ان چیزوں اور ان چیزوں میں ان کے تفاوت کی بنیاد پر ان کا حساب نہیں لیتا۔ اللہ ان کے دلوں اور دلوں کے اندر موجود تقوی، یقین، سچائی، اخلاص یا پھر ریاکاری اور شہرت طلبی کو دیکھتا ہے۔ اللہ بندوں کے اعمال کو دیکھتا ہے کہ صحیح ہیں یا غلط اور انھیں باتوں کی بنیاد پر ان کو جزا یا سزا دیتا ہے۔

ماخذ
رواه مسلم
تصویر ڈاؤن لوڈ کریں

اصل معیار میں محفوظ ہوگی