حدیث برائے عالم
پورے سائز میں دیکھنے کے لیے تصویر پر ٹیپ کریں
فضائل و آداب

سعد بن ابو وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم کو کہتے ہوئے سنا :

66 زبانوں میں دستیاب
«سعد بن ابو وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم کو کہتے ہوئے سنا : ”بے شک اللہ تعالی اس بندے سے محبت رکھتا ہے، جو متقی (پرہیزگار)، مخلوق سے بے نیاز اور پوشیدہ حال ہو“۔»

ترجمۂ مفہوم ·

حدیث کی شرح

مفہوم آسان الفاظ میں

اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم بتا رہے ہیں کہ اللہ اپنے کچھ بندوں سے محبت رکھتا ہے، جن میں سے پہلا بندہ متقی یعنی اللہ کے احکام کی تعمیل کرنے والا اور اس کی منع کی ہوئی چیزوں سے بچنے والا شخص ہے۔ اللہ بے نیازی کی شان والے بندے سے بھی محبت رکھتا ہے، جس کی نیازمندیوں کا دائرہ اللہ کی ذات تک محدود ہو۔ وہ دوسرے کسی پر دھیان نہ دیتا ہو۔ وہ اپنے ایسے پوشیدہ حال بندے سے بھی محبت رکھتا ہے، جومتواضع، اپنے رب کی عبادت کرتا ہو، اپنی دنیا و آخرت کے فائدے کی چیزوں میں مشغول رہتا ہو اور اس بات پر کوئی توجہ نہ دیتا ہو کہ اسے کوئی جانے یا اس کی کوئی تعریف کرے۔

ماخذ
رواه مسلم
تصویر ڈاؤن لوڈ کریں

اصل معیار میں محفوظ ہوگی