حدیث برائے عالم
پورے سائز میں دیکھنے کے لیے تصویر پر ٹیپ کریں
فقہ و اصولِ فقہ

ابو زہیر عمارہ بن رؤیبہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا :

54 زبانوں میں دستیاب
«ابو زہیر عمارہ بن رؤیبہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا : "وہ شخص ہرگز جہنم میں داخل نہيں ہوگا، جس نے سورج نکلنے اور سورج ڈوبنے سے پہلے نماز پڑھی۔"»

ترجمۂ مفہوم ·

حدیث کی شرح

مفہوم آسان الفاظ میں

اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم بتا رہے ہیں کہ وہ شخص ہرگز جہنم میں داخل نہيں ہوگا، جس نے فجر اور عصر کی نماز پابندی سے پڑھی۔ ان دونوں نمازوں کا ذکر بطور خاص اس لیے کیا گیا ہے کہ یہ سب سے بھاری نمازیں ہيں۔ صبح کا وقت نیند کی لذت کا وقت ہوتا ہے اور عصر کا وقت دن کے کاموں اور کاروبار میں مشغول رہنے کا وقت۔ ظاہر سی بات ہے کہ جو ان مشکل اوقات کی نمازوں کی پابندی کرے گا، وہ باقی اوقات کی پابندی بدرجۂ اولی کرے گا۔

ماخذ
رواه مسلم
تصویر ڈاؤن لوڈ کریں

اصل معیار میں محفوظ ہوگی