حدیث برائے عالم
پورے سائز میں دیکھنے کے لیے تصویر پر ٹیپ کریں
فقہ و اصولِ فقہ
17 زبانوں میں دستیاب
«ابو شریح خویلد بن عمرو الخزاعی رضی اللہ عنہ اور ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہوئے بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اے اللہ ! میں لوگوں کو دو ضعیفوں کے حق سے بہت ڈراتا ہوں ( کہ ان میں کوتاہی مت کرنا) ایک یتیم اور دوسری عورت۔»

ترجمۂ مفہوم ·

حدیث کی شرح

مفہوم آسان الفاظ میں

اس حدیث میں ایک اسلامی اصول پر زور دیا گیا ہے، جس کا حاصل یہ ہے کہ کمزور جیسے یتیم اور عورت کے ساتھ نرمی کا سلوک کیا جائے۔ اس حدیث میں یہ دیکھا جا سکتا ہے کہ نبی صلى الله عليه وسلم نے یتیم اور عورت کے حق کا خیال رکھنے پرحد سے زیادہ زور دیا؛ کیوںکہ ان کی کوئی ایسی حیثیت نہیں ہوتی جس کا وہ سہارا لے سکیں اور جس کے ذریعے وہ اپنا دفاع کرسکیں۔ چنانچہ نبی صلى الله عليه وسلم نے اس شخص کو تنگی، مشکل اور مشقت کی وعید سنائی جس نے ان کی حق تلفی کی۔

ماخذ
اسے ابنِ ماجہ نے روایت کیا ہے۔ - اسے امام نسائی نے روایت کیا ہے۔ - اسے امام احمد نے روایت کیا ہے۔
تصویر ڈاؤن لوڈ کریں

اصل معیار میں محفوظ ہوگی